حیدرآباد۔30۔جنوری(اعتماد نیوز)آج اسمبلی اجلاس میں تلنگانہ مسودہ بل کو مسترد کر دیا گیا۔چنانچہ اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی کی جانب سے علیحدہ ریاست کے خلاف پیش کر دہ قرار داد کو بھی منظوری دے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس
میں تلنگانہ مسودہ بل پر تا حال 9072 ترمیمات کے لئے درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا ان ترمیمات کو صدر جمہوریہ اور مرکزی حکومت کو روانہ کیا جائیگا۔ چنانچہ آج آخری دن ووٹنگ کے موقع پر تمام ارکان سابملی نے اپنے پارٹیوں کے اعتبار سے اسپیکر کے پوڈیم کا محاصرہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔